سانحہ سول ہسپتال کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سانحہ سول ہسپتال میں جاں بحق وکلاء کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ سول ہسپتال کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، بزدلوں نے ہمارے معاشرے کے پڑھے لکھے اور باشعور طبقے کو ظلم کا نشانہ بناتے ہوئے ہمارے دلوں پر وار کیا۔ انہوں نے سانحہ میں قربان ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام اور حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور یہ امر باعث اطمینان ہے کہ سانحہ میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں