بفرزون، کلری اور کلاکوٹ میں پولیس مقابلے، تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی (انتخاب نیوز) بفرزون، کلری اور کلاکوٹ کے علاقوں میں پولیس نے مقابلوں کے دوران تین ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ واقعات کے مطابق بفرزون سیکٹر16-Aاقبال گارڈن کے قریب پولیس نے مقابلے کے دوران 40سالہ غلام مصطفی ولد غلام نبی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ کلری کے علاقے ماڑی پور روڑ ریلوے اسٹیشن کوثر مسجد کے قریب مقابلے کے دوران 35سالہ جاوید ولد نیاز محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ کلاکوٹ پولیس نے لیاری مرزا آدم خان روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد 35 سالہ عامر ولد محمد جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، تینوں ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلیے سول اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
Load/Hide Comments


