اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کا شکار

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک اور ملازم کورونا وائرس کا شکار ہوگیا،رجسٹرار ہائی کورٹ نے رپورٹ مثبت آنے کے بعد سٹور کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سیجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رٹ برانچ کے عاطف محمود، چیف جسٹس کے سیکرٹری اسد کھوکھر کے بعد سٹور کیپر خرم شہزاد بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہے،این آئی ایچ نے 7 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملازمین کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے سٹور کیپر خرم شہزاد کا کرونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ این آئی ایچ نے جاری کردی ہے جس کے مطابق رپورٹ مثبت آئی ہے۔رجسٹرار ہائی کورٹ کے مطابق سٹور کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سٹور کیپر خرم شہزاد نے گھر میں خود کو قرنطینہ کر دیا ہے،رجسٹرار نے کہا کہ خرم شہزاد کے گھر والوں کابھی ٹسٹ بھی کرایا جائے گا،48 گھنٹے کے لئے اسٹور کو سیل کر دیا ہے،سٹور کو سینیٹائز واش اور ڈاکٹروں کی اجازت سے پھر کھولا جائے گا،رجسٹرار نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے کرونا وائرس کے حوالے سے جو ایس او پیز ہیں اس پر عمل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں