ہماری جدو جہد سرائیل کے خاتمے تک جاری رہے گی،ترجمان حماس

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کے خلا ف ہماری لڑائی اور دشمن ریاست کے زوال تک جاری رہے گی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فلسطین آزاد نہیں ہوتا ہماری جنگ اور جدو جہد جاری رے گی، غزہ پر اسرائیل کے حالیہ حملے نے ایک بار پھر یہ واضح کردیا ہے کہ اسرائیل طاقت کے ذریعے فلسطینی قوم کے حقوق دبانا چاہتا ہے مگر فلسطینی قوم کم وسائل کے باوجود اپنے حقوق پرکسی قسم کا سمجھوتہ کرنے پر تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ پر اس جارحیت نے ایک بار پھر فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے گھناﺅنے جرائم اور قتل عام کو پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ غزہ پر جارحیت میں جو کچھ ہوا اس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے منصوبوں اور خطے میں اسرائیل کو ضم کرنے کے منصوبوں کی قلعی کھول دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں