مستونگ، کرسچن کالونی میں موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے 4 بچے زخمی

مستونگ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کرسچن کالونی میں بچوں پر فائرنگ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے 4 بچے شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو نواب غوث بخش میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے۔ مزید تفتیش کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع

اپنا تبصرہ بھیجیں