روہنگیا مسلمانوں کی میانمار واپسی میں چین مدد کرے گا
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ ہزاروں روہنگیا پناہ گزینوں کو میانمار واپس بھیجنے میں بنگلہ دیش کی مدد کرے گا۔ اپنی جان بچانے کے لیے میانمار سے بھاگ کر آنے والے دس لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہیں۔ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے اپنے چینی ہم منصب وانگ وائی کے ساتھ اتوار کے روز ڈھاکہ میں تبادلہ خیال کیا۔ بدھ مت اکثریتی ملک میانمار میں ظلم و جبر سے بچنے کے لیے دس لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان وہاں سے بھاگ کر بنگلہ دیش آگئے تھے۔ ان میں سے بیشتر روہنگیا سن 2017ء میں آئے تھے اور بنگلہ دیش میں مختلف کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


