بیلہ، پی ایچ ای کی غفلت، پائپ لائنز کی تنصیب نہ ہوسکی، علاقے میں پانی کی قلت
بیلہ (انتخاب نیوز) پی ایچ ای کے افسران کی غفلت علاقے میں پینے کا پانی ناپید پائپ لائنز کی تنصیب کا کام بھی ادھورہ ایس ڈی او ڈیوٹی اسٹیشن سے اکثر غائب تفصیل کے مطابق محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ایکسئین اور ایس ڈی او کی مبینہ غفلت اور محکمانہ فرائض کی ادائیگی میں لاپرواہی کے سبب بیلا اور گرد نواح میں پینے کے پانی کی شدید قلت علاقہ کربلا بن گیا ہے لوگ پینے کے پانی سے محروم اور شدید مشکلات سے دوچار ہیں محکمے کے ایکسئین اور ایس ڈی او پیاسے شہریوں کی تکالیف اور مشکلات کا ذرہ بھر بھی احساس نہیں اور نہ ہی اپنے محکمانہ فرائض بخوبی سرانجام دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں دونوں افسران کی لاپرواہی کا یہ عالم ہیکہ گزشتہ کئی ماہ سے شہر و گرد نواح میں پی وی سی پائپ لائنز کی تنصیف کا کام مکمل نہ ہونے کے سبب شہریوں کو دوہری مشکلات اور دشواریاں لاحق ہیں عوامی حلقوں نے پی ایچ ای کے ایکسئین اور ایس ڈی او بیلا کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی پر صوبائی وزیر آبنوشی اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بیلا کے شہریوں کو پینے کے پانی کی موثر فراہمی یقینی بنائی جائے اور پائپ لائنز کی تنصف کا ادھورہ کام بھی جلد مکمل کروایا جائے۔


