بلوچستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو سہ پہر تین بجے ہو گا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس بدھ کو سہ پہر تین بجے ہو گا، اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ خان زیرے کوئٹہ میں گانگو وائرس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی داد رسی، کانگووائرس اور لمپی اسکن ڈیزیز کے خاتمے کی بابت اٹھائے گئے اقدامات جبکہ سینئر سیا ستدان و رکن صوبائی سر داریار محمد رند ضلع کچھی کے علا قے بالاناڑی میں اعوان قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین افراد کے قتل اور 2افراد کو زخمی کر نے میں ملوث ملزمان کی گر فتار ی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے الگ،الگ توجہ دلاؤنوٹسز پیش کریں گے۔ اجلاس میں بلوچستان مو ٹر وہیکل (ترمیمی)، بلوچستان کیڈٹ کالجز (ترمیمی)، بلوچستان ایجوکیشن کونسل اور صوبائی لاء افسران (ترمیمی) مسودات قوانین پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں