کوئٹہ، سانحہ 8 اگست میں جاں بحق ہونیوالوں کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سانحہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی چھٹی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، وکلاء تنظیموں کی جانب سے سانحہ میں جانیں قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کااہتمام کیا گیا۔ پیر کو سانحہ 8 اگست سول ہسپتال کوئٹہ میں جاں بحق ہونیوالوں کی چھٹی برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی۔ بلوچستان کی وکلاء تنظیموں، بلوچستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن، کوئٹہ بار ایسوسی ایشن،سیاسی جماعتوں،سول سوسائٹی کی جانب سے 8اگست کو اپنی جانیں قربان کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی ریفرنس کااہتمام کیاگیا جبکہ ان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کیاگیا۔
Load/Hide Comments


