انتظامیہ سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی، شکیلہ نوید دہوار
ڈھاڈر (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار کچھی کے ہنگامی دورے پر پہنچیں، جہاں کچھی مشکاف کے قبائلی شخصیت وڈیرہ محمد شریف کھوسہ وڈیرہ محد اعظم کھوسہ نے بائی پاس ڈھاڈر میں اپنے سینکڑوں قبائلی عمائدین کے ساتھ پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر بی این پی کے مرکزی کسان کونسلر میر نزید احمد کھوسہ آغا الطاف حسین احمد زئی کچھی کے ضلعی صدر ادا کریم بلوچ جنرل سیکرٹری علی مراد کرد سینئر نائب صدر میر الطاف بلوچ مرکزی کونسلر امین دانش بلوچ وڈیرہ مقبول کھوسہ سبی کے ضلعی صدر واجہ یعقوب بلوچ دیگر کثیر تعداد میں پارٹی ورکر موجود تھے۔ رکن صوبائی اسمبلی شکیلہ نوید دہوار کو وڈیرہ محمد شریف کھوسہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ مشکاف شہر کا دورہ کروایا ولڈ بنک نے مشکاف شہر کے مقامی لوگوں کو اعتماد لیے بغیر ڈیم کی تعمیر جو موجودہ چند ہی کیوسیک کے سیلابی ریلے نے ناقص میٹرل سے تعمیر ہونے والے موجودہ خستہ حال ڈیم کا دورہ بھی کروایا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد سردار اختر مینگل نے پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جائے میرا دورہ ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد جعفرآباد سبی اور بولان کچھی کا ہے، مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی سبی کی انتظامیہ نااہل ہے، سیلاب سے متاثرین کو اب تک کوئی ریلیف راشن فنڈ تقسیم نہیں کیا گیا، لوگ کے گھروں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے مخصوص لوگوں تک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے امدادی سرگرمیاں بہت ہی سست راوی کا شکار ہے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن انتظامیہ ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے سبی کے ڈپٹی کمشنر جو کہ پنجاپ سے ہو کر آئے شاہد وہ صوبے کی راویات کو بھول چکے ہیں اب تک انکے ذہن سے پنجاپ کی ہوائیں دوڑ رہی ہے سبی کے گاوں دہپال میں سیلاب متاثرین کی تعداد 50 سے زیاد ہے لیکن ڈی سی نے تین گھروں میں ریلیف راشن ٹینٹ فراہم کیا ہے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سبی کے کئی دیہاتوں میں لوگوں کے گھروں میں اب تک پانی کھڑا ہے اس حوالے سے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کا پانی نکال رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار نے کہا بی این پی صوبے کی عوام کو کسی گھڑی تنہا نہیں چھوڑے گی سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مرکز کے ایوانوں تک پہنچائیں گے ان کے حل کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں لوگ اب تک بے یارو مدد گار بیٹھے ہوئے ہیں کئی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوا پڑا ہے کوئی متبادلہ راستہ بن کر نہیں دیا جا رہا ہے اس حوالے سے متعلقہ محکموں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔


