حب، نواحی گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکی زخمی
حب (نمائندہ انتخاب) حب کے قریب ساکران ڈبل فارم کے ایک قریبی گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 15سالہ لڑکی زخمی ہوگئی۔ اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع بتاتے ہیں کہ ساکران ڈبل فارم ایریا کے ایک گوٹھ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پندرہ سالہ سائرہ گولی لگنے کے سبب زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے تاہم واقعہ کی نوعیت جاننے کیلئے مقامی پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہونے کے کی وجہ سے واقعہ کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہ ہوسکا۔
Load/Hide Comments


