حب ، مختلف واقعات میں 1 بچہ سمیت 3افراد جاں بحق
حب(انتخاب نیوز)حب اور وندر کے قریب تین مختلف واقعات میں ایک بچہ سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے نعشیں حب اور وندر اسپتال منتقل کردی گئیں اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب پیرکس روڈ شیروانی فارم ہاو¿س کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 19سالہ محمد حسن ولد عبد القادر نامی نوجوان گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ حب کے علاقے امیر آباد میں ایک گھر سے ایک بچے کی نعش برآمد ہوئی مقتول اور متوفی کی نعش حب اسپتال منتقل کردیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثائ کے حوالے کردگئی مزید برآں وندر رانا بھٹ کر قریب گزشتہ روز سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی نعش نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہ ہوسکی ہے
Load/Hide Comments


