مکران، ساحلی علاقوں میں شدید بارش، ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت

مکران (انتخاب نیوز) مکران کے ساحلی شہر اورماڑہ کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، محکمہ فشریز کی جانب سے ماہی گیروں کو 11سے 13 اگست تک سمندر جانے سے گریز کی ہدایت، اطلاعات کے مطابق مکران کے ساحلی شہر اورماڑہ کے دیہی علاقوں بل، ڈاٹ سمیت مختلف علاقوں میں منگل کی شام کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد مکران کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی بھتات سے بخار، ملیریا اور پیٹ کی امراض پھیلنے لگے، علاوہ ازیں مون سون کے بارشوں کی نئے اسپیل اور سمندر میں طغیانی کے پیش نظر محکمہ فشریز نے پسنی اورماڑہ سمیت مختلف علاقوں کے ماہی گیروں کو ہدایت کی کہ وہ 11 سے 13 اگست تک سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں