122 روز بعد بھی بلوچستان میں نئے گورنر کی تعیناتی نہیں ہوسکی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں 122 روز بعد بھی نئے گورنر کی تعیناتی نہیں ہوسکی،سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سید ظہور آغا نے 13اپریل 2022ء کو گورنر شپ سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے مختلف نام زیر گردش رہیں تاہم 122دن گزرنے کے باوجود بلوچستان کے نئے گورنر کی تعیناتی نہ ہوسکیں،ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں میں اختلافات کے باعث گورنر کی تعیناتی میں تاخیر ہورہی ہے۔
Load/Hide Comments


