دکی، کرنٹ لگنے سے خاتون چل بسی، فائرنگ سے زخمی شخص دم توڑ گیا

دکی (انتخاب نیوز) کلی بنوخیل میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی خاندانی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خاتون حبیب الرحمان کی اہلیہ تھی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔ دریں اثناء لورالائی بازار میں مزدور چوک پرگزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا پولیس کے مطابق زخمی نوجوان غازی خان سی ایم ایچ لورالائی میں زیر علاج تھا۔لاش کو لورالائی سے دکی روانہ کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں