وزیرستان میں تخریبی کارروائی بزدلوں کا امن پر وار ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے تخریبی کارروائی میں چار سکیورٹی اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بزدلوں نے ایک مرتبہ پھر امن پر وار کیا ہے لیکن ملک کی امن و امان کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور پوری قوم اپنی دلیر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق سیکورٹی اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں