کمیونسٹ پارٹی کے زیر اہتمام نذیر عباسی کی برسی منائی گئی

ڈیرہ اللہ یار : کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام نذیر عباسی کی 42 ویں برسی منائی گئی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رہنماء کامریڈ اسلم بنگلزئی کی قیادت میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں نذیر عباسی کی آخری آرمگاہ پہنچ کر پھول نچھاور کئے اور انکے سیاسی فکر اور فلسفے کو مشعل راہ بنا کر محنت کش طبقے کے حقوق کی پر امن جنگ لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی جانب سے نذیر عباسی کی برسی پر ریڈ ریفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے سی پی پی کی صوبائی کمیٹی کے ممبران بائیں بازو کے افراد اور محنت کش طبقے نے بڑی تعداد میں شرکت کی ریڈ ریفرنس سے کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رہنماء کامریڈ اسلم بنگلزئی، گل مستوئی، امداد مگسی، فرحاد رند، کامریڈ داد بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے شہید نذیر عباسی کے فکر اور فلسفے کو مشعل راہ قرار دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں