گوادر پولیس کا سرچ آپریشن، گھر گھر تلاشی میں نصف درجن مشتبہ افراد گرفتار
گوادر (انتخاب نیوز) پولیس کا گوادر کے علاقے کلانچی پاڑہ میں سرچ آپریشن۔ ڈی آئی جی گوادر غلام اظفر مہیسر کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔ آپریشن میں گھر گھر جا کر مکینوں کی معلومات حاصل کی اور گھروں کی تلاشی لی گئی۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں 175 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن میں نصف درجن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے ایک منشیات فروش کے ٹھکانے کی تلاشی لی اور اس کے قبضے سے منشیات، کرسٹل اور افیون برآمد کرلی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی گوادر غلام اظفر مہیسر نے کہا کہ آپریشن سے قبل مقامی معززین کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔
Load/Hide Comments


