رحیم اللہ حقانی کو لنگڑے شخص نے پلاسٹکی پاؤں میں چھپے بارود سے دھماکہ کرکے نشانہ بنایا
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔ افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی کو لنگڑے شخص نے پلاسٹکی پاؤں میں چھپے بارود سے دھماکہ کرکے نشانہ بنایا۔ رحیم اللہ حقانی اپنی بیٹھک میں تھے کہ اس دوران ایک لنگڑا آدمی داخل ہوا جس نے پلاسٹکی پاؤں پہن رکھے تھے۔ پلاسٹک کے پاؤں بارود سے بھرے ہوئے تھے۔ مذکورہ شخص نے پلاسٹک کے بارود سے بھری ہوئے پاؤں کو رحیم اللہ حقانی کے نزدیک کرتے ہوئے دھماکہ کردیا۔ افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکش دھماکے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ شیخ رحیم اللہ حقانی پر خودکش دھماکہ افغان دارالحکومت کابل میں ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


