کابل، خودکش حملے میں35 جاں بحق، عبداللہ عبداللہ و کرزئی بال بال بچ گئے

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں ایک تقریب پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حملے میں اہم سیاسی رہنما عبد اللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی بال بال بچ گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں عبد العلی مزاری کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خود کش حملہ کیا گیا ہے، تقریب میں تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان اور اعلیٰ سطح کے حکومتی حکام کے علاوہ افغانستان کے سابق چیف ایگزیکیٹو عبد اللہ عبداللہ اور سابق صدر حامد کرزئی بھی موجود تھے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملے میں35افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 29 افراد زخمی ہیں تاہم سابق چیف ایگزیکیٹو عبد اللہ عبداللہ اور حامد اللہ کرزئی حملے میں بال بال بچ گئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کاسلسلہ جاری ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے خود کش حملے کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے واقعے کی  پر زور مذمت کی، ان

تاحال کسی گروہ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں بھی حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں