رحیم یار خان، گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹ گیا، 13 افراد جاں بحق

رحیم یار خان (انتخاب نیوز) رحیم یارخان کے علاقے فیروزہ میں گڑھے میں پھنسی منی بس پر ٹریلر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فیروزہ مرکزی شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہونے سے منی بس سڑک پر گڑھے میں پھنس گئی تھی، گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر الٹ گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ منی بس میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے اب تک 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر فیروزہ منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں