خضدار گریشہ میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا ازالہ نہ ہوسکا

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کے علاقے گریشہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، طوفانی بارشوں کے باعث مکانات اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے گریشہ بابولی کے علاقے کے کاشتکار محمد قاسم نے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث ہماری زرعی اراضی اور فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ طوفانی بارشوں اور ہواؤں کے باعث بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر گر گئے، سولر پلیٹوں کا نقصان ہوا اور کاشت فصلیں اور باغ متاثر ہوئے۔ محمد قاسم نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے تاحال کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی اور بحالی کے کام شروع کرتے ہوئے ہمارے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں