میونسپل کمیٹی بیلہ کے ملازمین تنخواہ سے محروم، ایڈمنسٹریٹر دفتر سے غائب

بیلہ (انتخاب نیوز) ایڈمنسٹریٹر غائب ملازمین تنخواہوں سے محروم گھر میں فاقے پڑگئے شدید مالی مشکلات لاحق تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی بیلا کے ملازمین گزشتہ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ایڈمنسٹریٹر کو ملازمین کی پریشانی اور مالی مشکلات کا احساس نہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث غریب ملازمین کے گھروں میں فاقے ہیں معصوم بچے عیال نان شبینہ سے محروم اور شدید مشکلات کا شکار ہیں، ایک تو سیلابی صورتحال اور شدید بارشوں نے غریب ملازمین کو مصائب میں مبتلا کردیا ہے، ہنگامی صورتحال میں میونسپل کمیٹی بیلہ کے تنخواہوں سے محروم ان ملازمین نے دن رات سخت محنت اور مشقت کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، دوسری جانب ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ اس حوالے سے بتایا جاتا ہی کہ میونسپل کمیٹی بیلہ کے ایڈمنسٹریٹر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملات سمیت شہر کی صفائی اور شہری مسائل کے حل کے لیے اقدامات میں ناکام اور عدم توجہ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر موصوف اکثر اوقات اپنے دفتر سے غائب رہتے ہیں جس کے باعث نہ صرف ملازمین کے مسائل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے بلکہ دفتری معاملات بھی ٹھپ ہیں اور شہر میں صفائی کا بھی فقدان ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ظفر اقبال سے مطالبہ کیا ہی کہ ایم سی بیلہ کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائے اور ایڈمنسٹریٹر بیلہ کا فوری تبادلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں