کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کے 27 دن، کل احتجاجی ریلی ہوگی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنے کو 27 دن ہوگئے، آج مختلف مقامات پر علامتی آگہی کیمپ لگائے گئے۔ زیارت واقعے کے بعد گورنر ہاؤس کے سامنے ریڈ زون میں جاری بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کو 27 دن مکمل ہوگئے،

کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کے 27 دن، کل احتجاجی ریلی ہوگی

مطالبات کی عدم منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان۔ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین نے آج کوئٹہ کے مختلف علاقوں کلی اسماعیل، کلی ہدہ میں علامتی آگاہی کیمپ لگائے، جبکہ دوسری جانب کل ہونے والی احتجاجی ریلی کیلئے لوگوں کو شرکت کرنے کی اپیل کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے،

جن میں کلی اسماعیل، کلی ہدہ اور کوئٹہ کے غیور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ کل منوجان کلی ہدہ سے گورنر ہاؤس تک نکالی جانے والی ریلی میں شرکت کریں۔ دھرنے میں حسب دستور سیاسی اور سماجی کارکنان اظہارِ یکجہتی کیلئے آتے رہے،

کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے دھرنے کے 27 دن، کل احتجاجی ریلی ہوگی

جبکہ اس وقت دھرنے میں پچاس کے قریب بلوچ جبری لاپتہ افراد کے لواحقین بیٹھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں