ایڈووکیٹ صدام کا قتل صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، بلوچستان بار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن نے ایڈووکیٹ صدام کے قتل کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ بلوچستان حکومت مکمل طور پر عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ عوام انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے مکمل طور پر مایوس ہوگئے ہیں۔ تخریب کاری نے پورے صوبے کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے نہ تو عام عوام محفوظ ہیں اور نہ ہی پروفیشنل طبقے سے تعلق رکھنے والے۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ بارز صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور صدام ایڈووکیٹ قتل کیس کے واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ایماندارانہ و صاف شفاف تحقیقات کرکے قاتل کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں