نوشکی، سیلابی ریلے کے باعث آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل
نوشکی (انتخاب نیوز) نوشکی کے مختلف علاقوں میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیر آب، سیلابی ریلہ گزرنے سے آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل، منگل کے روز نوشکی کے مختلف علاقوں ڈاک کیشنگی زرین جنگل میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ڈاک عیسی چاہ میں بارش کا پانی گرلز پرائمری سکول کی عمارت میں داخل ہو گئی دوسے سے سیلابی ریلہ آنے سے بدلکاریز کے مقام پر کوئٹہ تفتان آر سی ڈی شاہراہ پر دو گھنٹے سے زائد وقت کے لیئے ٹریفک معطل رہی، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئیں، مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ایس ایچ او ثنا اللہ مینگل پولیس ٹیم کے ساتھ آر سی ڈی شاہراہ پر موجود تھے، شہر میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار رہا۔
Load/Hide Comments


