کوئٹہ، غزہ بند کے قریب گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ (انتخاب نیوز) غزہ بند کے قریب گاڑی سیلابی ریلے میں بہنے سے گاڑی میں موجود پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع۔ ایدھی ذرائع کے مطابق غزہ بند کے قریب گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے جن کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والی گاڑی کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں