کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں وقفے قفے کے سا تھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق منگل کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ کوئٹہ بارکھان،سبی، ژوب،قلات، آواران،خضدار،کیچ، پنجگور،گوادر اور لسبیلہ میں بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق پنجگورمیں 39،تربت میں 06، بارکھان میں 03،گوادر میں 1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ مو سمیات کے مطابق بد ھ کو بارکھان، سبی، ژوب، قلات، آواران، خضدار، کیچ، پنجگور، گوادر اور لسبیلہ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments


