مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ

کوئٹہ:وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ وفاقی حکومت نے کسی قسم کا معاہدہ نہیں کیا ہے جن لوگوں نے ان کے ساتھ معاہدہ کیا وہ ہی وفا کریں، کرونا وائرس سے حوالے سے بلوچستان حکومت کو جو بھی وسائل درکار ہوں وفاقی حکومت فراہم کرے گی، میڈیا کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے عوام میں شعور وآگاہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، ملک میں مجموعی طور پر امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے تاہم کوئٹہ میں ہونے والے واقعات پر دلی افسوس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیر(ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں بلوچستان کے دورے پر آیا ہوں اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کی جانب سے وسائل کی فراہمی سے متعلق بات چیت کی تاکہ کرونا وائرس کے حوالے سے صوبائی حکومت کو جو ایکویپمنٹ چاہیے ہو وہ وفاقی حکومت فراہم کرسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں