پسنی کو یومیہ 7 لاکھ 86 ہزار گیلن پانی فراہمی کیلئے ہیوی ٹربائن جرنیٹر نصب
پسنی (انتخاب نیوز) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے پسنی سٹی کو روزانہ 7 لاکھ 86 ہزار گیلن پانی مہیا کرنے کے لیے ہیوی ٹربائن جرنیٹر نصب کردیا۔ ایکسیئن شکیل بلوچ، ایس ڈی او فضل کریم اور نواز بزنجو کی کوششوں سے شادی کور کے مین اسٹوریج ٹینکی پر ٹربائن جرنیٹر نصب کردیا گیا، پسنی سٹی کی چار سو سے زائد برانچز ہیں، ٹربائن نصب ہونے کے بعد بہ یک وقت دو محلوں کو روزانہ پانی سپلائی ہوگا۔ ایس ڈی او فضل کریم کے مطابق ایکسیئن پبلک ہیلتھ گوادر شکیل احمد بلوچ نے پسنی میں پانی کی بروقت سپلائی کو ممکن بنانے کے لیے شادی کور میں مین واٹر ٹینکی اسٹوریج پر ہیوی ٹربائن جرنیٹر نصب کرا دیے۔ اس سلسلے میں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ پسنی فضل کریم اور نواز بزنجو نے بتایا کہ پہلے آئس پاور نصب تھا، جس سے شہر کو روزانہ پانچ لاکھ 76 ہزار گیلن پانی سپلائی کی جارہی تھی، جس سے کافی پریشانی کا سامنا تھا لیکن ابھی 60 آئس پاور ٹربائن جرنیٹر نصب ہونے کے بعد پسنی سٹی کو روزانہ سات لاکھ 68 ہزار گیلن پانی روزانہ سپلائی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹربائن جرنیٹر نصب ہونے کے بعد مزید دو لاکھ گیلن پانی کا اضافہ ہوگا، جس سے پسنی سٹی کے دو محلوں کو بیک وقت پانی سپلائی ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پسنی شہر کی مجموعی ڈیمانڈ چوبیس لاکھ گیلن پانی ہے جبکہ شہر میں چار سو سے زائد برانچز ہیں پہلے اگر ہر محلے کو دس دن بعد پانی سپلائی ہوتا تھا اب ٹربائن جرنیٹر نصب ہونے کے بعد انہیں چھے دن بعد پانی کی سپلائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایکسیئن پبلک ہیلتھ گوادر شکیل احمد بلوچ نے پسنی میں پانی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے احکامات جاری کیے جس پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ پسنی نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرکے ہیوی ٹربائن جرنیٹر کو نصب کردیا ہے۔


