پنجگور یونیورسٹی آف مکران میں طالبعلموں میں لیپ ٹاپ کی تقسیم تقریب

پنجگور (انتخاب نیوز) یونیورسٹی آف مکران میں منعقدہ صوبائی حکومت بلوچستان و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی کوششوں سے لیپ ٹاپ تقسیم تقریب سے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر امجد حسین سومرو، ڈی پی او عنایت اللہ بنگلزئی، آفتاب اسلم، رحمدل بلوچ، یونیورسٹی کے عطا مہر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ترقی کا راز تعلیم و ایک اچھے لیڈر سے ہے، پنجگور کو ایک تعلیمی زون بنانے کیلئے زمین و کنسٹرکشن کے حوالے سے بہت سی مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی جدوجہد سے وہ سہل ہوا آج پنجگور کے اسٹوڈنٹس جس یونیورسٹی میں گھر بیٹھ کر تعلیم حاصل کررہے ہیں وہ بڑی مشکلوں سے گزر کر حاصل ہوئی ہیں یونیورسٹی آف تربت کیمپس سے فل فلیج یونیورسٹی آف مکران کا سفر کسی کے وہم و گمان میں نہیں تھا لیکن جہاں قیادت و رہنما مضبوط ہوں وہاں کوئی ناممکن نہیں ہے اس سے قبل غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے طبقے کے لوگ میڑک و دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیم فراغ کرکے انکی قوت اتنی نہیں تھی کہ وہ کالجز و یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرسکیں لیکن آج صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی کوششوں سے مختلف کالجز میں پنجگور کا ہر غریب مختلف بہترین درسگاہوں میں تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاقائی نمائندے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے اپنی جدوجہد میں تمام سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے یونیورسٹی کو بچھا کر انہوں نے اسے اس مقام تک پہنچا دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ کی تعلیم دوستی کی وجہ سے آج پنجگور میں مختلف علاقوں میں کالجزز و دیگر تعلیمی درسگاہیں قائم ہوئے ہیں لیکن آج بھی انہیں ناکام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے کرپٹ وی سی کو پنجگور میں تعینات کرکے تعلیمی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش جاری ہے، اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سب سے بڑا کامیابی چیلنجز کا سامنا کرنے کا ہے اور کامیاب تب ہونگے جب آپ ان چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے صلاحیت پیدا کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ترقی کی راہ میں والدین و اساتذہ کی دعاں کے ساتھ انکی احترام و تکریم سے کامیابی ملتی ہے بلوچستان میں واحد ضلع پنجگور ہے جہاں اعلی تعلیمی ادارے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ و ذہین لوگ ایشیا میں رہتے ہیں جس میں بلوچستان کا ڈویژنل مکران شامل ہے اسٹوڈنٹس آج کے اس تقریب سے ملنے والے لیپ ٹاپ کو بہتر تعلیم حاصل کرنے کیلئے استعمال کریں اس دوران چیف گیسٹ و دیگر مہمانوں میں بی این پی عوامی کے نثار احمد شکیل احمد قمبرانی حاجی محمد اکبر آصف مجید میر کفایت اللہ ظفر بختار عبدالباقی عبیداللہ بشیر احمد جلیل سیلانی میر سلیمان سدوزئی زمان بلوچ عطا اللہ بلوچ ودیگر نے اسٹوڈنٹس میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں