میڈیا کی آزادی سے خائف موجودہ حکومت امریکی گٹھ جوڑ سے وجود میں آئی، قاسم سوری
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر وسابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران حقیقی میڈیا سے خائف ہیں اس لئے اے آر وائی پر پابندی لگادی ہے موجودہ حکومت امریکی گٹھ جوڑ سے وجود میں آئی ہے انتخابات ہوتے ہی عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تحریک انصاف میڈیا پر پابندی کے کالے قانون کو کسی صورت نہیں مانے گی حقیقی صحافیوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا جارہاہے پی ڈی ایم چوروں کی اتحاد ہے انتخابات میں بری طرح شکست سے دوچار ہوگئی ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا پر پابندی کے خلاف پریس کلب کے سامنے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا مظاہرین نے پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جس پر اے آر وائی پر پابندی نامنظور لکھے تھے مظاہرین سے رکن بلوچستان اسمبلی مبین خان خلجی ،منیر کاکڑ اور دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا قاسم خان سوری نے کہا کہ اے آر وائی نے حکومت کے کالے کرتوتوں سے پھردہ ہٹایا جس پر موجودہ رجیم نے ان پر پابندی عائد کردی تحریک انصاف میڈیا پر پابندی کی مکمل مذمت کرتی ہے اور صحافیوں کو یقین دلاتی ہے کہ تحریک انصاف حقیقی صحافیوں کے ساتھ ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں۔ کوئٹہ،مقررہ مدت میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایاجائے، چیف سیکرٹری
انہوں نے میڈیا چینلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پابندی صرف اے آر وائی تک محدود نہیں جو بھی چینل حق کی بات کرے گا ان پر پابندی لگے گی انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے امریکیوں کے سامنے گھنٹے ٹھیک دیئے امریکہ کی گھٹ جوڑ سے بننے والی حکومت انتخابات ہوتے ہی شکست سے دوچار ہوں گے اس لئے انتخابات کرانے سے خائف ہیں انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام ایک مرتبہ پھر عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں موجودہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں عوام متحد رہے تحریک انصاف موجودہ بدعنوان حکمرانوں کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ تحریک انصاف پر بھی پابندی لگائے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو گرفتار کیا جارہاہے تحریک انصاف عوامی قوت کے ذریعے دوبارہ برسراقتدار آئے گی انہوں نے میڈیا کو یقین دلایا کہ تحریک انصاف ان پر پابندی کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ۔


