خضدار، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 12 افراد زخمی
خضدار (انتخاب نیوز) کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باغبانہ کے حدود میں تیز رفتار مزدا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی،خواتین و بچوں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز خضدار سے 25 کلو میٹر دور کوئٹہ کراچی شاہراہ پر باغبانہ کے حدود میں تیز رفتار مزدا ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین و بچوں سمیت بار ہ افراد زخمی ہو گئے جن میں عبدالستار،نوید احمد،شافیہ،عبدالمنان،حنیفہ،لیلو،راقبہ،حاکمہ،نادیہ،شاہدہ،بلانست اور حیات اللہ شامل ہیں زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک تھی زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے ابتدائی طبی امداد پہنچانے کے بعد لیویز فورس کی مدد سے تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا جہاں تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔


