نال، گریشہ و دیگر علاقوں میں سیلابی ریلے، مکانات اور فصلیں تباہ، مواصلاتی نظام معطل
نال (انتخاب نیوز) نال گریشہ ودیگر علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے، گھروں اور فصلات میں بارش کا پانی داخل ہونے کی وجہ سے لوگوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، صوبائی حکومت متاثرین کیلئے پیکج کا اعلان کرے۔ مون سون بارشوں نے گریشہ، گوارست، بابلی سمیت دیگر علاقوں میں تباہی مچا دی، لوگوں کے گھروں میں پانی داخل ہوگیا، مکانات منہدم ہوگئے، فصلوں کو نقصان پہنچا جسکی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔ اس بار طوفانی بارشوں نے نال خصوصاً گریشہ میں تباہی مچا دی، بہت سے علاقوں میں ندی کا پانی آنے کی وجہ سے واہان سے شہر میں آنے والے راستہ ختم ہوئے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نال گریشہ ودیگر علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر پیکج کا اعلان کریں۔ نال میں میں یوفون، زونگ، ٹیلی نار کے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات درپیش، جب بھی بارش ہوتی ہے سگنل غائب ہوجاتے ہیں، گر خدا نہ خواستہ تیز بارش ہوجاے سگنل نہ ہونے کی وجہ سے بڑا جانی مالی نقصان ہوگا گریشہ گوارست میں گندراء ندی نے نقصان دیا سگنل نہ ہونے کی وجہ سے لہٰذا مون سون بارشوں کے سیزن میں یوفون زونگ ٹیلی نار کمپنی والے سگنل نہ ہونے کا نوٹس لے کر سگنل کو ٹھیک کریں تاکہ کوء جانی مالی نقصان نہ ہو۔


