کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں میں تاخیر، مسافروں کو مشکلات

لاہور (انتخاب نیوز) حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینوں کا شیڈول معمول نہ پر آ سکا۔رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس 10 گھنٹے،شاہ حسین ایکسپریس 7 گھنٹے،جعفر ایکسپریس 7 گھنٹے،کراچی ایکسپریس6 گھنٹے،تیزگام ایکسپریس ساڑھے5 گھنٹے،گرین لائن ایکسپریس 5 گھنٹے،فرید ایکسپریس 5 گھنٹے،خیبر میل ایکسپریس 5گھنٹے،بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے اورعوام ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلا کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں