کوہلو، شدید بارش سے ایک شخص جاں بحق، خاتون بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو حالیہ جاری موسلادھار بارشوں سے ہر طرف تباہی متعدد کچے مکانات گرنے سے اب تک ایک شخص جاں بحق، خاتون بچوں سمیت 9 افراد زخمی، سیلاب متاثرین کو حکومتی امداد نہ ملنے کیخلاف مختلف علاقوں سے شاہراہ پر احتجاج کیا کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ بلاک رہا سیلاب متاثرین کا موقف تھا کہ ہمیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے ہمارے معصوم بچے آسمان تلے زندگی گزارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو امداد سامان اصل حقداروں کی بجائے سفارشی لوگوں میں تقسیم کررہا ہے۔ راتوں رات کئی گاڑی خیمے اور راشن سے لوڈ ہوکر کہاں جارہے ہیں۔ ذمہ داران ہمیں بتائیں متاثر کونسے علاقے ہیں اور سامان کہاں پہنچ رہا ہے یہ ظلم کسی صورت قابل قبول نہیں حلقے سے منتخب صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری،ڈپٹی کمشنر کوہلو،ایس پی کوہلو نے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد مظاہرین سے کامیاب مذاکرات پرامن طریقے سے منتشر کردیا واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ کنٹرول روم بھی کار آمد نہ ہوسکا مواصلاتی نظام درہم برہم مختلف علاقوں کے سیلاب کے متاثرین بے یارو مددگار پڑے ہیں سیلاب سے سینکڑوں کچے مکانات ملبے کے ڈھیر بن گئے دو دنوں سے جاری بارشوں سے سیلاب متاثرین کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں