کوئٹہ، پی ڈی ایم اے کی ناکامی، کاریز سے لاشیں نکالنے والے نوجوان کی دادو تحسین

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے علا قے سر یا ب روڈ پر کا ریز میں گر کر جاں بحق ہو نے والے بچے اور نو جوان کی نعشوں کو نکا ل لیا گیا ہے، جن نعشوں کو پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ٹیم نہ نکال سکی اسے مستونگ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ نے نکال کر دکھا دیا۔ گزشتہ روز سریاب کے علاقے میں کچرہ چننے والا بچہ کچرہ چنتے ہوئے کاریز میں جاگرا جسے بچانے کی کوشش کرنے والے نوجوان بالاچ بلوچ بھی کاریز میں جاگرا جنہیں نکالنے کے لئے پی ڈی ایم اے کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کو بلایا گیا مگر وہ 10 گھنٹے سے زیادہ لگانے کے باوجود بھی نعشیں نہ نکال سکے جس کے بعد مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں جلیل احمد اور امیر حمزہ آئے اور انہوں نے نعشوں کو رضا کارانہ طور پر نکالنے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔ مذکورہ نوجوانوں نے دونوں نعشوں کو نکالا جس پر وہاں موجود لوگوں نے جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ کی انسانیت کی خدمت کے جذبے اور مہارت کوخوب سراہا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ جیسے ماہر افراد کو اس طرح کی امدادی کارروائیوں کے لئے بھرتی کریں بلکہ انہیں انعام اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں