سعودی عرب خیرسگالی کے طور پر ایرانی حاجی کو رہا کرے، ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے سعودی عرب میں قید ایرانی حاجی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نیعمانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت میں ایرانی حاجی کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ایران کی پارلیمان کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے رکن مجتبی ذوالنور کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی حاجی کو رہا نہیں کیا تو ایران جوابی کارروائی کرے گا۔خیال رہے کہ ایرانی حاجی کو سعودی عرب میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصویر رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ عمان سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتا رہا ہے اور اسی لیے ایران نے عمان کے ذریعے سعودی عرب کو پیغام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں