اہداف حاصل کرنے کیلئے جوہری ہتھیار استعمال کرنیکی ضرورت نہیں، روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے کہاہے کہ اس کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا استعمال ہنگامی حالات میں ہی ممکن ہے۔ یوکرین میں روس کی جانب سے ممکنہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے حوالے سے مغربی میڈیا میں ہونے والی قیاس آرائیوں پر ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ روس اپنے جوہری ہتھیاروں کو صرف ہنگامی حالات میں ہی استعمال کرے گا، روس نیٹو اور امریکا سے براہ راست تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ ترجمان روسی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ جوہری ہتھیاروں کا استعمال صرف اور صرف ردعمل کے طور پر کیا جائیگا۔ روسی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ فوجی نقطہ نظر سے بھی یوکرین میں مطلوبہ اہداف حاصل کرنیکے لیے جوہری ہتھیار استعمال کرنیکی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں روس کی جانب سے یوکرین پراسپیشل ملٹری آپریشن کے ذریعے جوہری ہتھیاروں یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، یہ روس پر معلوماتی حملہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں