شہباز گل سے ملنے پمز جانے کے دوران عمران خان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز اسپتال پہنچے جہاں ان کی گاڑی پنکچر ہوگئی،عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد وہ کارڈیالوجی وارڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان شہباز گل سے ملاقات کیلئے پمز اسپتال پہنچے جہاں ان کی گاڑی پنکچر ہوگئی۔عمران خان کی گاڑی گرین ایریا کے ساتھ لگے لوہے کے بورڈ پر چڑھ گئی تھی۔ گاڑی پنکچر ہونے کے باعث عمران خان اپنی گاڑی سے اتر کر دوسری گاڑی میں بیٹھے۔تاہم عمران خان کو شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں ملی جس کے بعد وہ کارڈیالوجی وارڈ سے واپس روانہ ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں