اوتھل، لنڈا ندی میں پھنسی دو مسافر کوچز کو ریسکیو کر لیا گیا

حب(انتخاب نیوز)اوتھل کے قریب لنڈا ندی میں دو مسافر کوچز سیلابی ریلے میں پھنس کے رہ گئی تھیں تاہم ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بسوں کو بچالیا۔جمان موٹر وے پولیس کی جانب سے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ دونوں مسافر کوچ مسافروں سے بھری ہوئی تھیں کہ اچانک سیلابی ریلہ لنڈا ندی کے قریب پہنچا، جس کے باعث بسیں پھنس گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں