بحالی اور امداد کیلئے پی ڈی ایم اے،صوبائی انتظامیہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں،مشیر داخلہ
قلات(انتخاب نیوز) مشیر داخلہ میر ضیا اللہ کی زیر صدارت اجلاس اجلاس میں مون سون بارشوں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ ڈپٹی کمشنر قلات کی اجلاس کو نقصانات اور امدادی کارروائیاں پر بریفنگ دی گئی ۔پندارن،گزگ،جوہان،نیچارہ،نیمرغ،گرانئ،کے علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔بریفنگ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کیلئے اقدامات جاری ہے ۔مشیر داخلہ میر ضیا اللہ نے کہا کہ اضلاع میں 600خاندانوں کیلئے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے امداد وبحالی کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے ۔پیاز اور سیب کی فصلوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔موجودہ چیلنج بہت بڑا ہے-محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم متاثرین کی مکمل بحالی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ بحالی اور امداد کیلئے پی ڈی ایم اے،صوبائی انتظامیہ کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ انہوںنے کہا کہ غیر معمولی بارشوں سے وسیع پیمانے پر نقصان ہوئے۔قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے ساتھ انفرااسٹک کچر تباہ ہوا۔


