پاک ایران ریلوے ٹریک بحال، ٹرینوں کی آمدورفت شروع
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والا پاک ایران ریلوے ٹریک بحال کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق حالیہ سیلابی ریلے پاک ایران ریلوے ٹریک کو مختلف علاقوں میں بہا کر لے گئے تھے۔اب دالبندین سیکشن پر پاک ایران ریلوے ٹریک مکمل طور پر جاری ہے۔ دالبندین اسٹیشن پر کئی دنوں سے کھڑی مال بردار ٹرین تفتان بارڈر روانہ ہوگئی جبکہ یک مچھ میں کھڑی مال بردار ریل بھی دالبندین اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔
Load/Hide Comments


