قلات چھاتی سورو ڈیم میں شگاف، وسیع اراضی زیر آب آنے کا خدشہ

قلات (انتخاب نیوز) قلات چھاتی سورو ڈیم میں پانی کیلئے جگہ کم پڑ گئی، مغربی ندی نالوں سے ڈیم میں پانی کی آمد جاری، اسپل وے اونچا ہونے کی وجہ سے پانی خارج نہیں ہورہا، ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ، جنوب کی طرف سے ڈیم کے بند میں شگاف پڑ گیا۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں کی جانب سے کہا گیا کہ ڈیم ٹوٹ گیا تو کئی علاقے ڈوب جائیں گے، ضلعی انتظامیہ ڈیم کا جلد از جلد دورہ کرے اور قریبی علاقوں کو خالی کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں