بولان قومی شاہراہ پر عوام کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بولان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال ہے۔ البتہ مسلسل بارشوں کی وجہ سے وقتاً فوقتاً ہیرک کازوے، گشتری نالہ، درنجن نالہ اور یارو کازوے میں سیلابی پانی کے بہاؤ کی وجہ سے ٹریفک مختلف مقامات پر روک دی جاتی ہے، جبکہ لیویز ریسکیو ٹیم ہمہ وقت شاہراہ کے گشت اور عوامی خدمت پر مامور ہیں۔ مسافر حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کریں جبکہ ضروری سفر کرنے سے قبل رابطہ اور معلومات، صورتحال معلوم کرنے کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم کچھی سے رابطہ کریں 0832-415203۔
Load/Hide Comments


