واشک، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، پنجگور میں فائرنگ سے ایک زخمی

واشک، پنجگور (انتخاب نیوز) واشک کے علاقے پلنتاک میں زمباد گاڑی کو حادثہ، حادثے میں نوجوان امیر بخش ساکن واشک موقع پر جاں بحق۔ زمباد گاڑی واشک سے ماشکیل میں تیل لانے جارہا تھا، راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ دریں اثناء پنجگور میں نامعلوم گاڑی سوار کی فائرنگ سے عبدالخالق زخمی ہوئے ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے گرمکان میں گاڑی میں سوار عبدالخالق ولد مزار بلوچ پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ فٹبال گرانڈ کے قریب بیٹھے ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق عبدالخالق اور مسلح افراد کے درمیان تکرار ہوئی بعد میں فائرنگ کی آواز سنی گئی، جس کے نتیجے میں عبدالخالق بلوچ زخمی ہوئے۔ گاڑی میں سوار افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں