وزراء اور اراکین اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کا حوصلہ بڑھائیں، قدوس بزنجو
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں کی فوری ضروریات ڈپٹی کمشنر کے توسط سے پی ڈی ایم اے کو بھجوائیں،یہ بات انہوں نے اتوار کو بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر ہدایت جا ری کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام وزراء اور اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں،عوامی نمائندہ کی حیثیت سے اس مشکل وقت میں اپنے عوام کے درمیان میں رہ کر انکا حوصلہ بڑھائیں۔ انہوں نے کہاکہ وزراء اور اراکین اسمبلی اپنے علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کریں وزراء اور اراکین اسمبلی اپنے علاقے کی فوری ضروریات ڈپٹی کمشنر کے توسط سے پی ڈی ایم اے کو بھجوائیں۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے اراکین اسمبلی بھی شہر کے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیں۔
Load/Hide Comments


