بلوچستان کے ماہی گیروں کی ہر مشکل میں ان کے ساتھ ہیں، فشرمین سوسائٹی سندھ

وندر (انتخاب نیوز) فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سندھ بلوچستان کے ماہی گیروں کی ہر مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سندھ کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے گزشتہ روز سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں محلہ ناخدا صالح قاسوانی میں ماہی گیروں میں 100 بیگ راشن تقسیم کرنے کے موقع پر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج اپنے بلوچستان کے ماہی گیر بھائیوں کے درمیان میں بیٹھنے اور ان سے باتیں کرنے میں جتنی خوشی ہورہی ہے، اس کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کے درمیان میں جنم جنم کا رشتہ ہے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کا غم محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی رشتے نے آج مجھے اپنے بلوچستان کے ماہی گیروں کے درمیان میں لاکھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سندھ اپنے بلوچستان کے ماہی گیر بھائیوں کے ہر دکھ و درد اور امتحان کی گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ملے گی اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتے رہے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچ اسٹاپ کے قریب نیک آباد بلوچ گوٹھ، دینو بلوچ گوٹھ میں وندر ندی کا سیلابی پانی جو کہ تحصیل سونمیانی وندر کے قدرتی جھیل سیرندہ سے لونڑ کھانٹ کے علاقے سے ان گوٹھوں میں داخل ہوگیا تھا کا دورہ کیا اور ان گوٹھوں کے مکینوں سے ملاقات کرتے ہوئے انکو درپیش مسائل معلوم کیے۔ گوٹھوں کے مکینوں کی جانب سے ان گوٹھوں میں داخل ہونے والے سیلابی پانی کو نکالنے کے لیے استعمال ہونے والی واٹر پمپوں کو چلانے کیلیے فیول کی فراہمی کے لیے درخواست کی گئی جس پر فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سندھ کے ایڈمنسٹریٹر زاہد ابراہیم بھٹی نے فوری طور پر نکاسی آب کے پمپوں کو چلانے کے لیے نقد رقم دیتے ہوئے کہا کہ ماہی گیروں کے گوٹھوں میں سیلابی پانی داخل ہونے کی اطلاع نہ ہونے کے باعث ان کے لیے راشن کا انتظام نہ کر سکا ان شااللہ چند دنوں میں اپنے ماہی گیر بھائیوں کیلیے خصوصی طور پر بڑی مقدار میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سندھ کی طرف سے راشن کی فراہمی کیلیے دوبارہ اپنی ٹیم کے ساتھ آؤنگا۔ اس موقع پر بلوچستان فشریز ڈام بندر کے انسپکٹر شکور احمد رونجہ، سمیع اللہ راجپوت، محمد صابر سانو اور ویلفیئر کوآرڈینیٹر اصغر علی شاہ، فشریز مارکیٹ انچارج محمد حسین، پی ایس ٹو ایڈمنسٹریٹر فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی سندھ احمد یوسف بھٹی پاکستان بونا فائٹ فشرمین کیماڑی کے حاجی قاسم بلدیہ ٹان بلونگ کے حاجی صالح و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں