تفتان بازار میں بڑھتے گیس پلانٹ آتش فشاں کی مانند، انسانی جانوں کیلئے خطرہ

تفتان (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما میر عرفان عزیز کرد نے تفتان میں بڑھتے ہوئی گیس پلانٹ کے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تفتان بازار اس وقت ایک آتش فشاں کی مانند ہے، بازار کے مختلف جگہوں میں ایرانی گیس ٹرالر بوزر آ کر گیس خالی کرتے ہیں، شہری حدود میں یہ انسانی جانوں کیلئے بڑا خطرہ ہیں انہوں نے کہا کہ اگر خدانخواستہ کسی بھی ایرانی ٹرالر بوزر میں آگ لگ جائے تو اس کو قابو کرنے کے لیے کوئی بھی وسائل تفتان میں موجود نہیں ہے اور یہ بڑا واقعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتان کی آبادی لگ بھگ بیس ہزار نفوس سے زائد ہیاور لوگ اپنی کاروبار کے لیے اتنی لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں جو کہ ہماری بے حسی کا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ہم گیس کاروبار کی مخالفت نہیں کرتے ہیں اگر ان تمام ایرانی ٹرالرز بوزر کو شہری آبادی سے دور کم از کم 15 کلومیٹر کے فاصلے پر لے جائیں تو اس سے لوگوں کی زندگی کو کم خطرہ ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ علاقائی معتبرین اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بار ہا اس مسئلہ کو آئی لائٹ کیا ہے مگر اس پر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے کاروباری حضرات تو پاکستان کے دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر خطرہ تفتان کے عوا پر منڈلا رہا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اس کی سخت مخالفت کرتی ہے اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو خصوصی طور پر اس مسئلے پر نوٹس لینے کی اپیل کرتی ہے کہ خدارا لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلا جائے حادثات فلک جھپکتے ہی رونما ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ تفتان بازار سے ان تمام بغیر این اوسی گیس پلانٹ کو نکالا جائے اور ان کو گیس پلانٹ کی اجازت دی جائے جو قانونی دستاویزات رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں