سنگ قلات میں نو منتخب کونسلر کے گھر پر فائرنگ

تربت(نمائندہ انتخاب) سنگ قلات میں نومنتخب کونسلر کے گھر پر فائرنگ، نقصان نہیں ہوا،یونین کونسل سنگ قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل ملزمان نے نماز عشاء کے بعد نومنتخب کونسلر اعجاز شاہ کے گھر پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے،کونسلر اعجاز شاہ کا تعلق بی این پی عوامی عوامی سے ہے، ذرائع کے مطابق بلدیاتی الیکشن میں انہیں دھونس اور دھمکیوں کا سامنا بھی رہا اور کاغذات واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، پولیس کو واقعہ کی اطلاع دے گئی، بی این پی عوامی کے ضلعی ترجمان نے پارٹی کارکن کے گھر پر فائرنگ اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے کی سختی سے مذمت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں